اوکاڑہ ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں ضلع بھر کے سترہ کالجز کے پرنسپل صاحباں کی آئندہ تعلیمی سرگرمیوں کے حوالہ سے اہم میٹنگ ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن رانا عبدالشکور ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر رابعہ اختر نے مشترکہ طور پر ضلع بھر کے سترہ کالجز کے پرنسپل صاحباں سے میٹنگ کی جس میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا تاکہ طلبہ کی ذہنی وجسمانی صلاحیتیں بیدار ہوں اور وہ ملک قوم کی ترقی کے کام آسکیں ڈائریکٹر کالجز رانا عبدالشکور نے پرنسپل صاحباں کو اعلی سطح پر تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے نئی تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر رابعہ اختر کو ضلع بھر کے پرنسپل صاحباں کی جانب سے تعلیم اور اساتذہ کی بہتری کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور توقع ظاہر کی کہ وطن عزیز کی ترقی اور کالجز کے اساتذہ کی بہتری کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔
