اوکاڑہ ،طلبہ کی شخصیت کی تعمیر میں کھیل کے میدان نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پنجاب کالج اوکاڑہ طلبہ کی شخصیت کے نکھار کے لیے تمام تر ذرائع بروئے کار لاتا ہے۔ ہمارا مقصد ملک و ملت کی ترقی میں جانفشانی سے کردار ادا کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز اوکاڑہ پروفیسر حامد اقبال نے گزشتہ روز سپورٹس ویک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں ۔ کھیل کے میدان آباد ہو ں تو اسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔ کھیل نا صرف انسانی جسم کے لیے مفید ہیں بلکہ انسانی ذہنی نشوونما کے لیے ازحد ضروری ہیں ۔ ڈائریکٹر پنجاب کالج نے مزید کہا کہ ہم ہر سال سپورٹس ویک کا انعقاد کرتے ہیں تا کہ طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا اہتمام بھی کیا جا سکے۔ الحمداللہ پنجاب کالجز کے سٹوڈنٹس ساہیوال انٹر بورڈ کے پروگرامز میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بہت سی پوزیشن بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ پنجاب کالج اوکاڑہ میں 18 فروری سے 24 فروری تک سپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کالج کے طلباء و طالبات مختلف کھیلوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں ۔ سٹوڈنٹس بھی کھیلوں سے کافی لطف اندوز ہورہے ہیں۔
