اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ مذہبی روایات کو بھر پورانداز میں ادا کرنا، عبادات کے لیے مکمل امن فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ضلع بھر کے امن کمیٹی کے ممبران جن کاتعلق مختلف مکاتب فکر سے ہے تما م مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھر پور شرکت کی ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینہ میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سستا رمضان بازار کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے شہری اپنی عبادات کے لیے نماز جمعہ اورنماز تراویح کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں ان مواقع پر دہشت گردی کے خدشات میں اضافہ ہو جاتاہے ہم اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں کہ ضلع اوکاڑہ کی پولیس فورس نے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں او ر نہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوااس سال بھی سستا رمضان بازار اور تروایح کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے جائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد ،امام بارگاہوں ،عبادت گاہوں ، سستے رمضان بازاروں اور تجارتی مراکز میں پولیس اہلکار مرحلہ واز شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ ڈ ی پی او حسن اسد علوی نے شرکاء کو یقین دلایا کے ضلع بھر میں لگائے جانیو الے سستے رمضان بازاروں کے اطراف ،مساجد ،عبادت گاہوں کے ارد گرد سیکورٹی فول پروف ہو گی جبکہ ٹریفک کا پلان بھی بہترین ہو گا انہوں نے کہا کہ علماء اکرام کی مشاورت سے ضلع بھر میں انتظامات مکمل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس اس حوالے سے ٹھوس حکمت عملی مرتب کر کے ڈیوٹی پلان ترتیب دے گی اور ڈیوٹیاں مرحلہ وار ہو نگیں جس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کی جائے گی ۔
