اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں عطائیت کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت کے افسران و ڈرگ انسپکٹرز اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ضلع میں عطائیوں کو لوگوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی عطائی نہ صرف غلط علاج سے مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں بلکہ ہپا ٹائٹس سمیت دیگر مہلک امراض پھیلانے کا موجب ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ سمیت ممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ظہیر الدین بابر ،ڈاکٹر شاہد ڈوگر ،ڈرگ انسپکٹر دیپالپور ملک عرفان ،ڈرگ انسپکٹر رینالہ خورد ڈاکٹر عدنان یعقوب ،رضوانہ اسد نے شرکت کی ۔اجلاس میں 11عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کیس پیش کئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے 5کیسوں ی از سر نو تفتیش کر کے دوبارہ بورڈ میں پیش کرنے کی ہدائیت کی جبکہ 4کیس عدالت میں بھجوانے اور 2معاملات میں وارننگ داری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سٹورز پر ادویات کو کول چین کے مطابق رکھا جائے جن ادویات کی معیاد ختم ہو چکی ہے وہ ادویات سٹورز میں کسی قیمت پر موجو د نہیں ہونی چاہیءں انہوں نے ہدائیت کی کہ جو میڈیکل سٹور ممنوعہ اور نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
