diputy speaker qasim khan soori in okara 863

اوکاڑہ،عمران خان تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اوکاڑہ آمد کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی پہلی حکومت ہے جسےعوامی حکومت کہاجاسکتاہےحمزہ شہباز کے گھر نیب کا چھاپہ نیب کا ذاتی معاملہ ہےملک میں عدالتیں آزاد ہیں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دونوں قابل احترام ہیں.موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی جہانگیر ترین کی خدمات لائق تحسین ہیں.عوام سابق حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ تھی عوام ملک کو آگے لے جانا چاہتی ہے حکومت مکمل مستحکم ہے ہماری خواتین میں بہت ٹیلنٹ ہے.انہوں نے پناہ گاہ کی تعمیرپر ڈی سی مریم خان کوخراج تحسین پیش کیا.ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تبدیلی کے نعرے کو ہرصورت عملی جامہ پہنائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں