اوکاڑہ کے رہائشی عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے پانچ افراد وادی پروا کے قریب کار حادثے کا شکارہو گئےجس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں.فرید آباد گلزار پارک کے رہائشی جاوید اس کی زوجہ رضیہ دو بیٹےعلی اوراسد سمیت ایک نامعلوم عورت مکہ سے مدینہ جا رہے تھے کہ حادثے کا شکارہوئی۔حادثے میں جاوید اس کی زوجہ رضیہ اور بیٹا علی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اسد اور نا معلوم عورت شدید زخمی ہوئے ہیں.جاں بحق ہونیوالوں کے غم سے نڈھال ورثاء نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کی نعشیں جلد از جلد پاکستان واپس لائی جائیں کیوں کہ وہ ڈیڈ باڈیز واپس لانے کے اخراجات افورڈ نہیں کرسکتے.
