چوہدری عرفان سگی کا شمار دیپالپور میں پاکستان تحریک انصاف کے پرانے ورکرز میں ہوتا ہے جو ہر موقع پر پارٹی کیساتھ کھڑے رہے یہی وجہ ہے کہ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ قیادت نے انہیں وقت آنے پر اہم ذمہ داری سے نوازا اور یہ ذمہ داری وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ضلع اوکاڑہ میں قائم کئے جانیوالے شکایات سیل کی چیئرمینی ہے۔
ضلع اوکاڑہ کے محکموں کی حالت انتہائی دگرگوں ہے جس محکمے میں نظر دوڑائی جائے وہاں بیشمار مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ایسے میں چیئرمین شکائت سیل کی ذمہ داری چوہدری عرفان کیلئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے تاہم میں نے ان کے آفس میں ہونیوالی ملاقات میں چوہدری عرفان کو کافی پُرعزم پایا ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر ممکن حد تک اپنے عہدے سے انصاف کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کو آسانیوں میں بدلنے کی سعی کریں گے۔

اس ملاقات میں میرے ساتھ جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی جگنو ، جنرل سیکرٹری علی رضا اور فنانس سیکرٹری محمد ندیم بھٹی بھی شامل تھے چوہدری عرفان نے جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔