539

اوکاڑہ،عوام آئندہ انتخابات میں ثابت کردیں گے کہ وہ کرپشن کے بادشاہوں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں،اشرف خان سوہنا

اوکاڑہ ،تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر محمد اشرف خاں سوہنا نے کہاہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں ثابت کردیں گے کہ وہ کرپشن کے بادشاہوں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں پنجاب میں جتنے بڑے منصوبے ہوتے ہیں اس میں اتنی ہی کرپشن ہوتی ہے عوام کودھوکہ دیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاہے کہ راوں سال میں ہونے والے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دیں گے کہ وہ کرپشن کے بادشاہ خاندان کو تخت رائے ونڈ پر براجمان نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ عوام کی خواہش ہے کہ جن لوگوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس کی مد میں قومی خزانہ کی آمدنی کوبے دریغ لوٹا ہے وہ اب جیل کی ہوا کھائیں اور ان کا پائی پائی وصول کیا جائے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب بھی کرپشن کی بات کی جاتی ہے اس کا جواب دینے کی بجائے ترقیاتی کاموں کوڈھونگ رچایا جاتا ہے جب کہ یہ ایک واضع امر ہے کہ پنجاب میں جس قدر بڑے منصوبہ کادعوی ٰ کیا جا تا ہے اس منصوبہ میں اتنا ہی بڑا فراڈ برآمد ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں