اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کی ہدائت پرہم ایک بڑے ڈکیٹ گینگ کو سرغنہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کی وجہ سے ڈکیتی کی واردات میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے۔یہ بات ڈی ایس پی سٹی سرکل ندیم افضال اور ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر قلب سجاد نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل ندیم افضال نے کہا کہ سٹی سرکل بالخصوص تھانہ اے ڈویژن کی حددود میں ڈکیتی کی واردات میں اضافہ ہونے پر ڈی پی او اطہر اسماعیل نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے میری (ڈی ایس پی سٹی سرکل )اور اےس ایچ او اے ڈویژن قلب سجاد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس پر حالات واقعات کا بغور جائزہ لیا گیا اور شب وروز محنت کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے کہ منظور اور اس کے ساتھیوں نے شہر میں خوف وحراس کی فضاء پید ا کر رکھی ہے جوگن پوائنٹ پر موٹرسائیکل زیورات اور نقدی چھین لیتے ہیں جس پر ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر قلب سجاد نے سانئسی اور روائتی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے تین ساتھی مفرورہیں جن کی گرفتاری کےلیے پولیس ٹیم سرگرم عمل ہے ملزمان سے راءفل 7ایم ایم پسٹل 30بور تین عدد بمعہ 47گولیاں ، 270,000روپے ، طلائی زیورارت برآمد ہوئے ہیں برآمد شدہ اسلحہ فرانزک سائنس لبیارٹری بھیجا جائے گا جبکہ گزشتہ دنوں خواتین سے پرس چھیننے اور سبزی منڈی سے لوڈررکشہ چوری ہونے کی کی سی سی ٹی وی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر قلب سجاداور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے ساجد نامی ملزم کو گرفتار کرکے سیالکوٹ سے لوڈ رکشہ برآمد کیا اور پرس چھیننے والے ملزم حمزہ ولد حسن اختر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل یاہاما 150سی سی ،چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کیا پولیس شہریوں کو امن وامان فراہم کرنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر انجمن تاجران ، سول سوساءٹی ، وکلاء اور مذہبی رہنماءوں نے ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل اور ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر قلب سجاد کو خراج تحسین پیش کیا ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کی جانب سے پولیس پارٹی کےلیے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔
