dc okara dr irshad ne tax culture ko frogh dene ka kaha hai 441

اوکاڑہ،عوام کوصحت،تعلیم اوربہترین انفراسٹرکچرجیسی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹیکس کلچرکا فروغ ضروری ہے،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

اوکاڑہ،ٹیکس کلچر کا فروغ وطن عزیز کی ترقی کا ضامن ہےعوام کو صحت،تعلیم ،بہترین انفرا سٹرکچر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے نہ صرف ہمیں خود ٹیکس دینا ہے بلکہ ہر کاروباری شخص کو ٹیکس کلچر کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دینا ہے تاکہ ہم ذمہ دار پاکستانی اور بہترین شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں ٹیکس کی ادائیگی انتہائی اہم ذمہ داری ہے ٹیکس کی ادائیگی ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کی بہتری کے لئے کلید کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ٹیکس نیٹ کی وصولی کا دائرہ جتنا و سیع ہو گا اتنے ہی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل ہوں گے ہمیں ٹیکس وصولی کے معاملات کی خامیاں اور نقائص بھی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے 10اپریل پنجاب ٹیکس ڈے کے موقع پر ڈی سی آفس میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید،ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اعجاز فہیم سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان ،اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید اور ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اعجاز فہیم نے پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس کلچر کے فروغ اور اس میں شفافیت کے پہلو کو مقدم رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لے وسائل ضروری ہیں اور وسائل کے لئے ٹیکس دینا بنیادی حیثیت رکھتا ہے اگر ہم ٹیکس دیں گے تو اس سے پیدا ہونے والے وسائل ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے استعمال ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا نظام کمپیوٹر آئزڈ ہو چکا ہے اب ہر شہری طریقہ کار کے مطابق آن لائن اپنا ٹیکس خود بھی چیک کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر انڈسٹری براہ راست زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے پاکستان کا ہر زمیندار ،ہر صنعتکار ،ہر کاروباری شخص کو اپنا ٹیکس بر وقت ادا کرنا ہے تاکہ ملک ترقی کر سکے اور ٹیکس کے ذریعے اکٹھا کیا گیا سرمایہ لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گا اور لوگوں سے لیا گیا ٹیکس بہتر پاکستان کی بنیاد بن سکے گا سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے صوبہ میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس بروقت ادا کریں ٹیکس سے وصول ہونے والی آمدنی ہماری علاقے کی ترقی و خوشحالی اور عوامی بھلائی کی سکیموں پر خرچ ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ ٹیکس نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لئے ہمیں لوگوں کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے اور تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز دستیاب ہوں گے مقررین نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی فرض سمجھ کر ادا کرنی ہے سیمینار کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے علامتی آگاہی واک بھی نکالی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں