اوکاڑہ،عوام کی جان و مال کےمحافظ جوان محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں،ڈی پی او اطہراسماعیل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینےکیلئے ہمہ وقت تیارہےعوام کی خدمت کرنا اپنا اولین فرض سمجھتی ہے ڈی پی او اطہر اسماعیل نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر چودھری سرور کے گھر پر ان کی عیادت کی انہو ں نے کہا کہ مجھے فخر ہے سب انسپکٹر محمد سرور جیسے افسران میری فورس میں شامل ہیں جنہیں اپنی جان سے زیادہ معاشرے کے ہر فرد کی جان ومال کاتحفظ عزیز ہے دریں اثناء ڈی پی او اطہر اسماعیل نوید سب انسپکٹر کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے لیے ان کے گھر گئے اور کچھ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزار انہو ں نے کہا پولیس فورس کے افسران و جوان میر اخاندان ہیں ان کے دکھ سکھ میں برابر کاشریک ہوں مائیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں دنیا بھر کی نعمتیں ماں باپ کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button