اوکاڑہ،غیرمیعاری گوشت فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ڈاکٹرشکیل احمد
اوکاڑہ,ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک کی ڈاکٹر محمد شکیل اختر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مریم خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر کے سلاٹر ھاوسز میں ذبح کئے جانے والے جانوروں کا نہ صرٖف ڈاکٹر ز کی زیرنگرانی معائنہ کیا جا رہا ہے بلکہ پولٹری اور دور دراز کے دیہات میں فروخت ہونے والے گوشت کی کوالٹی کو بھی چیک کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کے خلاف جرمانہ کے علاوہ مقدمات بھی درج کرا ئے جائیں غیر معیاری گوشت کو لوگوں کی موجودگی میں تلف کرایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویٹر نری افسران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام ویٹر نری آفیسر اپنے دائرہ اختیار میں روزانہ کی بنیاد پر گوشت مارکیٹوں کا دورہ کریں اور گوشت کی کوالٹی چیک کریں گوشت کی دکانوں پر صفائی ستھرائی اور جالیا ں ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائیں ۔