سی او ہیلتھ اوکاڑہ نے فرائض سے غفلت برتنے پر بنیادی مرکز صحت موضع اکبر کی ایل ایچ وی فوزیہ شفیق کو معطل کر دیا۔۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایل ایچ وی نے گذشتہ روز ایک ڈیلیوری کیس کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے والی نازیہ بی بی کو ہسپتال اوقات کے بعد اپنے نجی کلینک میں آنے کا کہا تھا اسی وجہ سے ڈیلیوری میں تاخیر ہونے کی بنا پر زچہ نے گاڑی میں ہی بچی کو جنم دے دیا جو پیدائش کے فوری بعد خالق حقیقی سے جا ملی۔یوں ایل ایچ وی کا لالچ دنیا میں أنے والی ایک معصوم بچی کی جان لے گیا.میڈیا رپورٹس کے بھد ضلعی ہیلتھ انتظامیہ نے ایل ایچ وی فوزیہ کومعطل کر کے محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے.
