اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کوتحفظ فراہم کرنا پولیس فورس کی پہلی ترجیح ہے جس آفیسر یا ملازم نے کوتاہی،غفلت یا لاپرواہی کامظاہرہ کیا ا س کا ٹھکانہ پولیس لائن ہوگا غلہ منڈی روڈ پر قتل اور دیپالپورسٹی تھانہ حدود میں لڑکی زیادتی کیس پر فوری کارروائی عوام کے لئے اطمینان کاباعث بنے گی دیگر افسران بھی اس کی پیروی کریں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لااینڈ آرڈر کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ اگر پولیس فورس دن کے اجالے میں اپنے فرائض سے غافل نہیں اور رات کو بھی اپنی ذمہ داریوں کے لئے جاگ رہی ہے تو شہری سکون کی نیند سو سکتے ہیں ہر شہری کوامن وامان فراہم کرنا اس کے جان،عزت اور مال کے تحفظ کا احساس ہونا ہی پولیس کا اولین فرض ہے میں اپنے پورے ضلع کی پولیس فورس پر فخر کر سکتاہوں کہ وہ محدود وسائل میں ہی پوری قوت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی روڈ پر دو بھائیوں کو قتل ہوا تو خوف و ہراس پید ا ہونا فطری امر ہے لیکن پولیس افسران نے بر وقت کارروائی کی اسی طرح دیپالپور سٹی میں چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کاجوں ہی علم ہوا تو پولیس نے بھر پور اقدامات کئے پولیس کی بر وقت کوششوں کی وجہ سے عوام کے اندر اطمینان پید اہوا ہے یہ ہی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ان دو واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے پورے ضلع کی پولیس فورس خود کوچوکنا رکھے اگر کسی نے فرائض منصبی ادا کرنے میں کوتاہی ، غفلت یالاپرواہی برتی تووہ پولیس افیسر اور ملازم خود کاٹھکانہ پولیس لائن سمجھے.
