اوکاڑہ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس حماد رضاقریشی نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کواپنی کارکردگی مزید بہتربنانا ہوگی۔غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پٹرولنگ پولیس کے بطور ایس ایس پی چارج سنبھالتے ہی لاہور ریجن کے ڈی ایس پیز سے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں ترجمان پٹرولنگ پولیس ڈی ایس پی اوکاڑہ سجاد محمد خاں ٹکا بھی موجود تھے ۔حماد رضا قریشی نے ریجن بھر کے ڈی ایس پیز کی گذشتہ3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ کامعائینہ بھی کیا۔انہوں نے دوران میٹنگ سختی سے ہدایات دیںکہ پٹرولنگ پولیس اپنے اپنے علاقے میں گشت کے دائرہ کارکومزید بڑھائیں تاکہ جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔پٹرولنگ پولیس شاہراہوں پرسفر کرنے والوں کی ہرممکن امدادفراہم کرنے کویقینی بنائے کسی حادثہ /وقوعہ کی صورت میں پٹرولنگ پولیس بطورفرسٹ ریسپانڈکاکردار اداکرے۔فوگ اور سموگ کی سیزن میں عوام الناس کواحتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی بہم پہنچائیں ڈسٹرکٹ اورریجن کی سطح پرایک ٹیم ورک کے ذریعے کارکردگی کوبہتر بنایا جاسکتاہے۔ایس ایس پی حماد رضاقریشی نے کہاکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی محکمانہ سطح پر ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی،نیز فرائض میں غفلت اورلاپرواہی کامظاہرکرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
