okara mai prize bond aur parchi mafia sargaram 549

اوکاڑہ،فراڈیوں کے وارے نیارے،غربت اور لالچ کے مارے لوگ خوشی خوشی لٹنے لگے

اوکاڑہ راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں دیہاڑی دار اور عام شہری کنگال جبکہ دوسری جانب فراڈئیے راتوں رات کروڑ پتی ہو رہے ہیں اور بڑے دھڑلے سے ہورہے ہیں اور یہ کام پرچی جوا مافیا کررہاہے جن کا یہ کام اب زیادہ تر موبائل میسج کے ذریعے ہو رہا ہے تاہم پرائز بانڈ کے نمبر فروخت کرنے والا مافیا بک ہاتھ میں لے کر نمبر شہریوں کے گھروں تک پہنچا رہا ہے ۔ہندسہ،آکڑہ ،ٹنڈولہ اور پنگھوڑے کے نام سے جواری نمبروں کی فروخت کرتے ہیں جس کی خریداری اور رقم ملنے کے لالچ میں لوگ اپنے گھروں کا سامان بیچ کر داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔لیکن جیت ہمیشہ ڈیلروں کی ہی ہوتی ہے جو کے ہر پندرہ دنوں بعد کروڑوں روپے اکٹھا کر تے ہے ۔پرچی جواء کے زیادہ تر اڈے سندھی محلہ،وینس چوک،ڈاخانہ چوک ،پیلس چوک ،ٹی ایم اے آفس چوک،سرکی محلہ ،صابری محلہ ،لاری اڈا ، اور صمد پورہ میں ہیں ۔جہاں ایک روپے سے لیکر ایک لاکھ تک کا لاٹری نمبر باآسانی مل جاتا ہے۔معززین شہر نے آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی اور ڈی پی او سے ان جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں