dpo okara athar ismail on front desk 425

اوکاڑہ،فرنٹ ڈیسک کا قیام محکمہ پولیس میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،ڈی پی او اطہراسماعیل

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے انسپکٹر جنر ل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے وژن سروس ڈلیوری کے حوالے سے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پنجاب پولیس کے نظام میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے فرنٹ ڈیسک کے عملہ کو تھانہ جات میں تھانہ کی دیلیز پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی سائل سب سے پہلے فرنٹ ڈیسک پر آئے فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سائلوں سے شفقت ، تحمل مزاجی، نرم لہجہ میں پیش آئے اور بروقت ان کی دادرسی کرے جب آپ آنے والے سائلین سے محبت عزت وتکریم سے پیش آئیں گے تو باقی پولیس کا امیج بھی مثبت طورپر اجاگر ہو گا فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے پنجاب پولیس کی بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار بغیر یونیفارم عملہ پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈی پی او آفس کے کانفرنس روم میں فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی پی او اطہر اسماعیل نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے اُن کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے فوری طور پر حل کے لیے احکامات جاری کیے ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس کے دیگر عملہ کی طرح فرنٹ ڈیسک پر تعینات افسران بھی میرے دست و بازو ہیں اور فرنٹ ڈیسک پنجاب پولیس کااہم جز و ہے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.