dc okara maryam khan chaired a meeting about smog 470

اوکاڑہ،فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنرمریم خان

ڈپٹی کمشنراوکاڑہ مریم خاں نے کہا ہے کہ صاف ہوا قدرت کا انمو ل تحفہ اور بیش قیمت عطیہ ہے ہمیں اس کی قدر کرنا ہے اور فضا کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے سرکاری اداروں ،غیر سرکاری تنظیموں سمیت ہر شہری کو اپنے دائرہ کار میں اس عمل میں حصہ لینا ہے سموگ کے خاتمہ اور اس کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے لئے حکومت نے جو پالیسی وضع کی ہے اس پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے محکمہ ماحولیات ،محکمہ زراعت ،محکمہ ریونیو اور ٹریفک پولیس کا فیلڈ عملہ انسداد سموگ کاروائیوں میں کام کرتا نظر آنا چاہیے لوگوں کو سموگ کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے بھر پور مہم چلائی جائے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق محکمہ صحت کی ہدایات پر ہر سرکاری ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں تک آگاہی پہنچانے کے لئے اقدامات کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل ناصر ، سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرصاحبان،ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات عاصم رحمان ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر ،ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ ،چیف آفیسر بلدیہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز خالد جاوید بھٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات عاصم رحمان نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے ضلع میں 34بھٹہ جات اور صنعتی یونٹوں کے خلاف مقدمات درج کروائے ہیں جو ربڑ ،پلاسٹک سمیت ممنوعہ ایندھن آگ جلانے کے لئے استعمال کر رہے تھے تحصیل اوکاڑہ میں 17تحصیل رینالہ میں 12جبکہ تحصیل دیپالپور میں 5لوگوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں محکمہ ماحولیات ،ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے دھواں چھوڑنے والی169گاڑیوں کو بند کردیا اور 8لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے لوگوں کو اپنی گاڑیوں میں بہتر معیار کا موبل آئل اور بروقت گاڑی کی ٹیوننگ سے متعلق بھی آگاہی دی گئی تاکہ گاڑی کے دھوئیں کا اخراج کم سے کم ہو سکے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ انسداد سموگ پالیسی پر سختی سے عمل در آمد، زیادہ سے زیادہ شجر کاری ،پہلے سے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال ،لوگوں میں سموگ کے خاتمہ کے لئے آگاہی ،سموگ کے موسم میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی تشہیر اور خصوصاََ چھوٹے بچوں اور طالب علموں کو اس سے آگاہی دینے کے لئے سکولوں و کالجز میں بھر پور مہم چلائی جائے محکمہ ریونیو اور محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے باز رکھنے کے لئے انہیں آگاہی دے اور جو لوگ اس کے باوجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگائیں ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں سموگ کاؤنٹر ز فوری طور پر قائم کر دئیے جائیں اور وہاں پر علاج و معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کا علاج بھی کیا جائے اور انہیں سموگ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیاں ہم سب کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں اور ہمیں ان مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کاوشوں کو بڑھاوا دینا ہے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.