okara miltry form soling soon 716

اوکاڑہ،فوج اورمزارعین میں جاری ملٹری فارم تنازعہ بارے انتہائی حیرت انگیز دعویٰ سامنے آگیا

اوکاڑہ ملٹری فارم کا تنازعہ تقریباََ دو دہائیوں سے جاری ہے اوراس تنازعہ میں ابتک نہ صرف دو درجن کے قریب لوگ جان کی بازی ہارچکے ہیں بلکہ 1900 افراد کے خلاف مقدمات بھی قائم کئے گئے ہیں.انہی مقدمات میں انجمن مزارعین کے جنرل سیکرٹری مہرعبدالستاربھی شامل ہیں جن کو حالیہ عام انتخابات سے چند روز قبل گرفتار کرلیا گیا تھا اور وہ اب بھی جیل میں ہیں.یاد رہے کہ اوکاڑہ ملٹری فارم کی زمین 18000 ایکڑ پر مشتمل ہےجس میں سے پانچ ہزارایکڑ فوج کےپاس جبکہ تیرہ ہزار ایکڑ پر مزارعین قابض ہیں۔
2000ء میں مزارعین کی جانب سے مالکی یا موت کا نعرہ لگایا گیاتھاجس کے بعد فوج اور مزارعین کے مابین کئی بار جھڑپیں ہوئیں اور کئی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔تاہم اب بی بی سی کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جلد فوج اور مزارعین کے مابین حتمی معاہدہ طے پانیوالا ہے۔
okara miltry form soling soon
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے این سی ایچ آر کے چئیرمین نے بتایا کہ بہت جلد اوکاڑہ مزارعین اور فوج کے درمیان کوئی مثبت معاہدہ طے پا جائے گا اور کہا کہ فوج کا یہ بھی ماننا تھا کہ ان کا اس زمین کو حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
فوج کی جانب سے اس اعتراف کے ساتھ ایک بار پھر کہا جا رہا ہے کہ اوکاڑہ فارمز کے مزارعین اور فوج کے درمیان شاید کوئی معاہدہ طے پا جائے۔
بی بی سی کے مطابق نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) نواز علی چوہان نے دعوی کیا ہے کہ کئی سالوں سے جاری اوکاڑہ ملٹری فارمز کی ملکیت کے تنازع میں پہلی دفعہ پاک فوج نے تسلیم کیا ہے کہ اوکاڑہ ملٹری فارم ان کی ملکیت ہے نہ وہ اس کی ملکیت کی دعوے دار ہےبلکہ اس کی اصل مالک پنجاب حکومت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں