اوکاڑہ،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چودھری عبداللہ طاہر نے کہا ہے کہ فوج اور پولیس نے پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کرکے انتخابی مہم کے دوران امن و امان کوبحال رکھا ملک کسی بھی خونی بحران سے محفوظ رہا ہے جس کی وجہ سے عوام دل کی گہرائیوں سے اپنی افواج کوسلام پیش کرتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا چودھری عبداللہ طاہر نے کہا ہے کہ انتخابات کے موقع پر سیاسی جماعتوں کی کارکنوں میں نفرت کی دیواریں بلندہوچکی تھیں جس سے ملک بھر میں امن و امان کا خطرہ موجو د تھا دہشت گردوں نے بھی سر اٹھا لیا تھا لیکن ہماری بہادر فوج نے دہشت گردوں کابھی مقابلہ کیا اور سیاسی کارکنوں کے درمیان خون کامیدان سجنے نہیں دیا جس کی وجہ سے پوری قوم دل کی گہرائی سے اپنی افواج کو سلام پیش کرتی ہے ۔
