اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ بسم اللہ پٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کی اطلاع فوری طور پر مقامی رسیکیو 1122 کو دی گئی اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم پٹرول پمپ عملہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا.آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں.
