dc okara maryam khan 359

اوکاڑہ،قبرستانوں سمیت تمام سرکاری زمینوں کے قابضین کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں،ڈپٹی کمشنر مریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی بالخصوص قبرستانوں ،دیہات میں موجود جوہڑوں ،سکولوں اور عوام کے فلاح کے لئے وقف کئے گئے قطعات اراضی پر قابضین کے خلاف کاروائی کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے ناجائز قابضین سے زمین واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 6سے ملحقہ نزد 53ٹو ایل مدینہ ٹاؤن کے قبرستان میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے جاری آپریشن کے دوران موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اوراس سلسلہ میں کسی سے کوئی نا انصافی نہیں ہو گی تمام ادارے حکومت پنجاب کی گائیڈ لائن کے مطابق تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے کے لئے تمام ادارے باہمی اشتراک عمل سے اقدامات کریں گے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر حمزہ نوید نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں