آج صبح اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 33 ٹو آر کے قبرستان میں قبر سے آوازیں آنے کی خبروں نے ہرایک کو چونکا دیا.اطلاع یہ ملی کہ اس قبرستان سے انسانی آوازیں آرہی ہیں بس پھر کیا تھا لوگ جوق درجوق وہاں پہنچنے لگے جب لواحقین نے قبرکی کھدائی شروع کردی.لوگوں نے بتایا کہ چند روز قبل ناصر نامی 20 سالہ نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا جس کو قبرستان مٰن دفن کردیا گیا تھا لیکن اب اس کی قبر سے آوازیں آرہی تھیں جس پر لوگ اکھٹے ہوئے ہیں.پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لواحقین کو قبرکشائی سے منع کردیا.اب یہ کہاجارہاہے کہ کل علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت سےباضابطہ طور پر قبرکشائی کی جائے گی تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جاسکے.
