اوکاڑہ،قبضہ گروپوں اورتجاوزات کےخلاف آپریشن،،ڈپٹی کمشنررضوان نزیرنےدبنگ اعلان کردیا
اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ضلع میں قبضہ گروپوں اورتجاوزات کے خلاف جاری آپریشن حکومتی ہدایات کے مطابق جاری رہے گا شہروں و قصبات میں سڑکوں پر نا جائز تعمیرات کرنے والے اورسرکاری جگہوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کا دباؤ برداشت کیا جائے گا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری آپریشن پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم سمیت اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ کچی آبادیوں سے متعلقہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گاجو لوگ سرکاری دکانوں ،عمارتوں یا جگہوں پر کرائے دار ہیں وہ اپنے بقایا جات فوری ادا کریں انہوں نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے والے افسران و اہلکاران بلا امتیاز کار وائی کریں کسی کہ حق تلفی کسی صورت میں نہیں ہونی چاہیے اور میرٹ ،شفافیت و انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے۔