live stock okara news 447

اوکاڑہ،قومی سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کے وجہ سے ادارے تباہ ہوئے ہیں،امیرجماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد

اوکاڑہ،جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے امیرچوہدری رضوان احمد نے کہا ہے کہ قومی سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کے وجہ سے ادارے تباہ ہوئے ہیں عوام کے ٹیکس کوخسارہ پورا کرنے پرخرچ کر دیا جاتا ہے پانامہ کے تمام پاکستانی کرداروں کونوازشریف کی طرح کٹہرے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیاچوہدری رضوان احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے اداروں جن میں پی آئی اے ، ریلوے او ر سٹیل مل جیسے ادارے بھی شامل ہیں ان کی تباہی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو قومی سیاسی جماعتوں کے دعویدار ہیں اور ان جماعتوں کی قیادت بھی کرتے ہیں یہ لوگ مختلف ادوار میں برسر اقتدار رہے ہیں لیکن ان اداروں کے بہتری کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا بلکہ عوام کے خون پسینہ سے جو ٹیکس حاصل کیاگیا اس کوخسارہ پورا کرنے کے لئے خرچ کر دیا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاہے کہ جس طرح نواز شریف کوپانامہ لیکس کے حوالہ سے انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے اسی طرح پانامہ لیکس کے دیگر کرداروں کوبھی لایا جائے اس ضمن میں ہماری قیادت متعدد مرتبہ مطالبہ کر چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں