ant incidents from okara in may 2019 989

اوکاڑہ،مئی 2019ء کے دوران پیش آنیوالے اہم واقعات ایک نظر میں

تحریر:قاسم علی
مئی کا آغاز لیبرڈے سے ہوا جو کہ ہرسال دنیا کے بیشتر ممالک میں مزدوروں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے اور شکاگوکے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں اس دن کو ئی سرکاری تقریب دیکھنے میں نہیں آئی البتہ حویلی لکھا میں حویلی سٹی الائنس کی جانب سے حسب سابق مزدوروں میں کھانا تقسیم کیا گیا جبکہ دیپالپور میں دی ارقم سکول کی انتظامیہ نے بھی مزدوروں میں کھانا تقسیم کیا اس کے علاوہ شیرگڑھ میں مختلف ورکرز تنظیموں نے مزدوروں کے حقوق کیلئے ریلیاں نکالیں.
relly on labour day held in depalpur
چار مئی کو وزیراعظم عمران خان نے رینالہ میں نیا پاکستان ہاوَسنگ سکیم کا افتتاح کیا اس سکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کو سستے گھر فراہم کئے جائیں گے ۔اس موقع پرصوبائی وزیرہاؤسنگ سکیم محمودالرشید بھی ان کے ہمراہ تھےعمران خان کا کہنا تھا کہ کم وسائل والے افراد کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے کم وسیلہ افراد کوپچاس لاکھ گھر بنا کردیں‌گے

pm imran khan inagurated naya pakistan housing scheme in Renala khurd
pm imran khan inagurated naya pakistan housing scheme in Renala khurd

پانچ مئی کو دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر طلبہ کا رکشہ حادثے سے دوچار ہو گیا جس میں تین بچے جان کی بازی ہارگئے جبکہ چار شدید زخمی ہوئے اس سے اگلے ہی روز املی موتی کے قریب مضرصحت مشروب پینے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد بیہوش ہوگئے تاہم ان کو دیپالپور ہسپتال میں ہی ریکور کرلیا گیا ۔ سات مئی کو اوکاڑہ کی فضا بہت سوگوار تھی کیوں کہ اس روز بارہ سالہ خوبصورت بچے بلا ل کو اغوا کاروں نے قتل کرڈالا اس بچے کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا جو پہلے سات لاکھ اور پھر بڑھا کر پچاس لاکھ کردیا گیا جس کے انتظام میں تاخیر ہونے پر اغواکاروں نے بلا ل کو موت کے گھاٹ اتار دیاتاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
kidnapped boy killed in okara
اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں اور جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی اس ماہ کی خاص کارکردگی رہی کیوں کہ رمضان المقدس میں یہ دونوں کام بہت زیادہ ہوتے ہیں علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی بھی واگزار کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ۔ اور مختلف دیہات میں عرصہ سے قبضہ گروپوں کے چنگل سے سینکڑوں ایکڑ اراضی واگزار کروائی ۔ اس کیساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات ملنے کے بعد مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کروانے کا سلسلہ بھی شروع کیا تاہم اس پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ دیپالپور میں بیشمار ایسے مقامات ہیں جہاں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو اس جانب مزید توجہ دینی چاہئے ۔
ac depalpur caught red handed fake cold drinks in haveli lakha
دوسرا محکمہ جس کی کارکردگی کو اس ماہ مثالی کہا جاسکتا ہے وہ واپڈا کا ہے دیپالپور میں اربن سب ڈویژن کے ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے نہ صرف سوفیصد ریکوری دی بلکہ انہوں نے اس ماہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن رمضان کے دوران بھی جاری رکھا اور سینکڑوں افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ان کے اس مسلسل آپریشن کی وجہ سے لائن لاسز اور پھر لوڈشیڈنگ زیرو ہوگئی ہے جس کا کریڈٹ میاں طارق بشیر صاحب کو بہرحال جاتا ہے کیوں کہ جن علاقوں میں لائن لاسز زیادہ ہوں اور ریکوری کی ریشو جتنی کم ہوتی ہے وہاں پر اتنی زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جاسکتی ہے مگر دیپالپور میں ان دونوں چیزوں کو قابو میں رکھا گیا یہی نہیں بلکہ ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے واپڈا کی جاری کردہ نئی وردی کو ضلع اوکاڑہ میں سب سے پہلے اپنی سب ڈویژن میں شروع کروایا ان کے انہی اقدامات کی وجہ سے عوامی حلقے میاں طارق بشیرکوایک ایکٹو اور محنتی افسر قراردیتے ہیں ۔
depalpur sub division best performance on dist okara
عدلیہ کی جانب سے دو فیصلوں کو بھی اس ماہ کی خاص خبر کہا جاسکتا ہے جس میں ایک فیصلہ کے مطابق تارا سنگھ میں چھ برس قبل چھ افراد کے قتل میں ملوث افراد شوکت اور محمدحسین کو چھ چھ بار سزائے موت سنادی گئی جبکہ چھ افراد بری ہوگئے ۔ یہ فیصلہ سیشن اینڈایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج خالد ضیا فرید نے سنایا جبکہ اس کیس کے دوران پراسیکیوٹر کے فراءض ریاض احمدبلوچ نے ادا کئے تھے ۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمدنعیم نے ماں کو دو بچوں سمیت قتلکرنے والے سفاک مجرموں کو تین تین بار سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔
court ordered hang out 2 persons 6 times
اس ماہ عوام کو خطرناک جانوروں نے بھی کافی پریشان کیا پہلے حجرہ شاہ مقیم میں پراسرار جانور کی خبر نے بھی عوام میں تھرتھلی مچائے رکھی جس سے متاثرہ ایک شخص نے وڈیو بیان میں بتایا کہ وہ بندرنما جانور ہے تاہم حجرہ پولیس اور شکاریوں کی ٹیم نے چار روز اس کو تلاش کیا مگر اس کا پتہ نہ چل سکا اس کے بعد دیپالپور کے نواحی گاؤں بھٹہ محبت میں باوَلے کتوں نے آٹھ بکروں کو چیر پھاڑ ڈالا.نیازاحمدنامی شخص نے قربانی کیلئے یہ بکرے پال رکھے تھے اس سے قبل بصیرپور ٹرین حادثے میں سات بکریوں کے ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ بھی اسی ماہ پیش آیا ۔
hujra mai janwar ne 3 afrad ko zakhmi kr dia
اوکاڑہ سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالا خاندان مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے وادی پروا کے قریب اسے خوفناک حادثہ پیش آگیا جس میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ گلزارپارک کا رہائشی جاوید اپنی اہلیہ اور بیٹے سمیت جاں بحق ہوا جبکہ ایک خاتون نورین بی بی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔
okara gulzar town family accident in saudia during umrah
اوکاڑہ پولیس نے گیارہ سال قبل قتل ہونیوالے دو حفاظ کرام کا قاتل ڈھونڈنکالا اور کچھ منشیات فروش بھی پکڑے مگر اس ماہ امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں رہی اور چوری وڈکیتی کی کی وارداتیں آئے روز رپورٹ ہوتی رہیں خاص طور پر رمضان کا تیسرا ہفتہ ڈکیتوں کیلئے آئیڈیل رہا جس میں قصور روڈ پر دو تاجر لٹ گئے،پھر اوکاڑہ روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے نہ صرف لاکھوں روپے لوٹے بلکہ فائرنگ کرکے دوافراد کو شدید زخمی بھی کردیا اگلے روز پپلی پہاڑ روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر سات بچوں کے باپ کو قتل کردیا اس کے بعد رکشہ والے کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور اسی روز دیپالپور چوک پر خواتین سے پرس اور موبائل چھن گئے ۔ یکے بعد دیگرے ان وارداتوں کے بعد علاقے میں خوف وہراس اور عدم تحفظ کا کا احساس پیدا ہونا فطری امر ہے ڈی پی او اوکاڑہ جناب اطہراسماعیل کو عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔

دو مرتبہ ناروے سے انویٹیشن اور سپانسر پر بلائے جانے کے بعد ویزہ ریجیکٹ ہونے پر پاکستانی نوجوان کی جانب سے انوکھی پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں رانا محمدعمران خان ایڈووکیٹ نے ناروے ایمبیسی کی جانب سے ویزہ نہ دیئے جانے پرٹیکنالوجی حب کے نوجوانوں اور اپنے دوستوں کے ہمراہ ناروے کاقومی دن منا کر ناروے میں مقیم نارویجن لوگوں کی محبت کا والہانہ جواب دیا.تاریخ میں پہلی مرتبہ ویزہ ریجکشن پارٹی منانے والے نوجوان رانا محمد عمران ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پارٹی منانے کا مقصد احتجاج ہر گز نہ ہے بلکہ اس کا مقصد پاکستانیوں کے زندہ دل ہونے کا ثبوت دینا ہے کہ پاکستانی ہر دم امن اور محبت کا پرچار چاہتے ہیں اور محبت کے جواب میں محبت کا اظہار ہماری اولین ترجیح ہے ہم زندگی کے ہر لمحہ کو بھرپور انداز میں جینا جانتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا ایک گلوبل ویلج ہے اور انٹرنیٹ کے ہوتے ہوئے ویزے کی شرط کے بغیر کسی بھی ملک کیساتھ پاکستان میں گھر بیٹھے کام کر کے بہترین روزگار کمایا جا سکتا ہے،ویزہ برخواست پارٹی میں میوزیکل بینڈ نے پرفارنس کی اور سب نے مل کر ناروے ڈے کا کیک بھی کاٹا۔ حاضرین نے پارٹی کے مہمان خصوصی بادشاہ اور ملکہ،ناروے کی منسٹر فارن افیئرز اور ابوظہبی یو اے ای میں ناروے ایمبسی کے ایمبیسڈر کی تصاویر کو ہاتھوں میں پکڑ کر ناروے نیشنل ڈے کا کیک کاٹااور ان کے چہروں کو اپنے چہروں پر سجا کر اس خاص دن کو بھرپور محبت اور امن کے پیغام کیساتھ منایا۔

norway national day held in okara

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں