اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ مال مویشی دیہی زندگی کا حسن اور معاشی سر گرمیوں کا منبع ہے جانور کاشتکاروں کا قیمتی اثاثہ ہیں اور بہتر پیداواری صلاحیت کے حامل جانور نہ صرف مویشی پال حضرات بلکہ علاقہ کے لئے بھی سود مند ہیں پنجاب حکومت بہترین نسل کے جانوروں کی افزائش کے لئے پورے صوبہ میں لائیو سٹاک کے شعبہ کو متحرک کئے ہوئے ہے جس سے کاشتکاروں کو بھر پور استفادہ کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ایک روزہ میلہ مویشیاں میں پوزیشن حاصل کرنے والے جانورو ں کے مالکان میں نقد انعامات ،ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن غلام مصطفی چوہدری ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اوکاڑہ میڈم لبنی ٰ جبار،ڈاکٹر ثاقب مجید نے میلہ میں شرکت کرنے والے مویشی پال حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پال حضرات نے جانوروں کو پالنے کے مقابلہ جات ،معاشرہ میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا باعث ہیں ان میلوں کے انعقاد سے جہاں معاشی سر گرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا وہاں پر عام لوگوں میں بھی بہترین نسل کے جانور پالنے کا شوق پروان چڑھے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے محکمہ لائیو سٹاک ،بہادر نگر فارم کی جانب سے علاج معالجہ،چارہ جات سمیت دیگر لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے جانوروں کے مالکان میں نقد انعامات ،تعریفی اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر روایتی گھوڑا ڈانس بھی پیش کیا گیا جس سے شرکاء محفل اور مہمان لطف اندو ز ہوئے اور خو ب داد دی
