اوکاڑہ میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے سدرہ غفورٹاؤن میں دوسہیلیوں کے مابین تلخ کلامی فائر مارنے تک جاپہنچی۔
اوکاڑہ ڈائری کو حاصل معلومات کے مطابق صبا نامی خاتون کو اس کی سہیلی لبنیٰ نے گولی ماری ہے۔
واقعہ کی وجوہات کے ضمن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لبنیٰ کے صبا کے خاوند کیساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار تھے اور اسی بات پر ان کے مابین جھگڑا ہوا۔
تلخ کلامی سے بات گولی مارنے تک جا پہنچی اور لبنیٰ نے صبا کو فائر ماردیا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئی۔تاہم پولیس نے کچھ ہی دیر بعد لبنی کو گرفتار کرلیا۔
صبا کےخاوند کا موقف ہے کہ وہ نہیں جانتا کہ میری بیوی کو کیوں گولی ماری گئی ہے میں تو کام پر گیا ہوا تھا جہاں مجھے اطلاع ملی کہ تمھاری بیوی کو گولی ماردی گئی ہے۔
پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔