اوکاڑہ کے نواحی گاؤں گشکوری میں آج انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں محبت میں ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھالیں جس کے نتیجے میں لڑکی تو زندگی کی بازی ہارگئی تاہم لڑکا تشویشناک حالت میں ہسپتال زیرعلاج ہے.ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رمضان نامی نوجوان کا گشکوری کی رہائشی (س) سے فون پر رابطہ رہتا تھا اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے مگر لڑکی کے والدین اس پر راضی نہ تھے جس پر دونوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ وہ زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل بھی کر ڈالا.گولیاں کھانے کے بعد لڑکی کی حالت غیر ہوگئی اور وہ کچھ ہی دیر بعد چل بسی مگر رمضان کو لڑکی کے گھر والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جو اب ہسپتال میں زیرعلاج ہے.
