610

اوکاڑہ،محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی طرف سے ضلع میں مورخہ 19 تا 24فروری ہفتہ آگاہی منایا جائے گا

اوکاڑہ ،محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی طرف سے ضلع میں مورخہ 19فروری تا 24فروری ہفتہ آگاہی منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں ضلعی دفتر بہبود آبادی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں آگاہی واک ،تقریری مقابلے ،سیمینارز،صحت مند بچوں کے درمیاں مقابلہ جات اور بہترین شادی شدہ جوڑوں کے درمیاں مقابلہ جات شامل ہیں تاکہ عوام کو چھوٹے خاندان کی افادیت اور ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات اور اس کے باعث جنم لینے والی معاشی مشکلات سے آگاہ کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی آفیسر چوہدری محمد فیاض نے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صحافیوں ،سول سوسائٹی اور سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ہفتہ کے دوران محکمہ بہبود آبادی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام 85فلاحی مراکز میں آگاہی سٹال لگائے جائیں گے اور مختلف تقریبات میں عوام الناس میں معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گا مختلف مقابلہ جات کے پوزیش ہولڈرز میں حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں