okara police news 617

اوکاڑہ،محکمہ زراعت کے افسران کی مبینہ غفلت کے باعث جعلی زرعی ادویات سے فصلیں تباہ ہونے لگیں

اوکاڑہ،محکمہ زراعت کے افسران کی مبینہ غفلت اورماتحت عملہ کی عدم دلچسپی کے باعث اوکاڑہ شہر اور اس کی تینوں تحصیلوں میں مبینہ طور پر جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھا د کی فروخت سے کاشتکاروں کی قیمتی فصلیں تباہ ہونے لگیں کاشتکار اور کسان نقصان کے باعث سخت ذہنی کوفت کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ مقروض ہو نے لگے زراعت کا مستقبل بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ضلعی زراعت افسران کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر اس کی تحصیلوں دیپالپور اور رینالہ خورد کے متعدد قصبات میں جعلی ادویات کھاد اور بیج فروخت کرنے والا مافیا متحرک ہو چکا ہے جو کہ کاشتکاروں کو سستے داموں جعلی کھاد ،بیج اور ادویات فراہم کر کے ان سے رقم بٹور رہا ہے لیکن اس کے ا ستعمال سے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور ان کو مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے لیکن اس مافیا کے خلاف ضلعی زراعت افسران ا ور عملہ مبینہ طور پر خاموش تماشائی بنا ہو ا ہے جعلی ادویات ،کھاد اور بیج کی مسلسل فروخت نے کاشتکاروں کے کمر کی ہڈی توڑ دی ہے بیشتر کاشتکارا ور کسان اس وقت مقروض ہو چکے ہیں کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ضلعی زراعت آفیسر اور ماتحت عملہ مبینہ طور پر جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کو شیلٹر دیتا ہے اور ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے کاشتکاروں نے سیکرٹری زراعت پنجاب ،کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرا رشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ زراعت افسران کی مبینہ نا اہلی غفلت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جعلی زرعی ادویات ،کھاد اور بیج فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیے جانے اور اس میں ملوث زراعت افسران اور ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات صادر کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں