اوکاڑہ ،محمد جاوید ستی صدر آل پنجاب محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب اورڈاکٹر احسن خان میڈیا سیکرٹری آل پنجاب ویٹرنری ڈاکٹرزکی خصوصی ہدایات پر ضلع اوکاڑہ محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین حکومت پنجاب اور نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب و دیگر افسران کی اربوں کی کرپشن،اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف آج پر امن احتجاج کریں گے،ڈاکٹرعامر نذیر سیکرٹری جنرل آل پنجاب ویٹرنری ڈاکٹرز محکمہ لائیوسٹاک اوکاڑہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے نام نہاد پروجیکٹ کی مد میں ناصرف اربوں کی کرپشن کی ہے بلکہ قوم کے اربوں روپے صرف ایک سیاسی پارٹی کی تشہیر اور الیکشن 2018 ء کے لیے بے دردی سے ضائع کر دیے ہیں اوراپنی کرپشن اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کے لیے محکمہ میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر رکھی ہے ہر ملازم کو اپنے گھر سے 600کلومیٹر دور ٹرانسفر اورپیڈا ایکٹ استعمال کرتے ہوئے افسران اور ملازمین سے جعلی بلوں پر جبری دستخط اور اپنے ناجائز کا م کروائے جا رہے ہیں نا اہل کرپٹ سیکرٹری کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ کے چار ملازمین کی موت واقع ہو چکی ہے جن کا قاتل نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب ہے لہذا محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین مطالبات کے حق میں28مارچ 2018 کومال روڈ لاہور پرپُرامن احتجاج کے لیے اوکاڑہ سے روانہ ہونگے۔
