اوکاڑہ،واپڈا کی جانب سے اووربلنگ اور زیادہ زیڈنگ کی شکایات تو عام طور پر سننے میں آتی ہی رہتی ہیں لیکن اس بار واپڈا نے انوکھا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے وہ اس طرح کہ نواحی گاوں 28ون اے ایل کے بوائز سکول کو بجلی کا بل بھیج دیا گیا جبکہ سکول میں تاحال میٹر لگنا تو دُور کی بات ابھی تک وہاں ٹرانسفارمر کا وجود بھی نہیں ہےجبکہ سکول انتظامیہ کو اس نہ لگنے والے میٹر سےاستعمال شدہ بجلی کا بل بھی موصول ہوچکا ہے.اسی طرح کے نہ جانے کتنے لوگ واپڈا کی اوربلنگ اور غلط ریڈنگ کا آئے روزشکار ہوتے ہیں جبکہ پھر ان متاثرین کی سننے والا کوئی نہیں ہوتا اور انہیں نہ کردہ گناہ کی سزا بھگتنا پڑتی ہے اور ہر صورت وہ بل ادا کرنا پڑتا ہے مقامی سکول انتظامیہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے.
