dpo okara news 692

اوکاڑہ،مخالفین کو پھنسانے کیلئے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک درندہ گرفتار

اوکاڑہ،آپ نے جرم و سزا کی بڑی داستانیں سنی ہوں گی لیکن کوئی انسان کسی دوسرے کو سزا دینے کیلئے اس حد تک بھی جاسکتا ہے یہ شائد آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا ہوا کچھ یوں کہ اوکاڑہ کے گاوں 36/4L کے رہائشی محمد یٰسین کا اپنے قریبی رشتے داروں سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا محمد یٰسین نے اپنے مخالفین کو پھنسانے کیلئے اپنی حقیقی 11 سالہ بیٹی کائنات کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اس کے قتل کا مقدمہ اپنے مخالفین پر درج کروا دیا.تاہم پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کیں تو بچی کا قاتل اس کا باپ ہی نکلا جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش ملزم نے اقرار جرم کر لیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں