آج کا دن ضلع اوکاڑہ کیلئے انتہائی افسوسناک رہا جہاں مختلف واقعات میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے ڈسٹرکٹ جیل میں حاکم علی ولد قائم دین نامی قیدی جیل میں زندگی سے ہی آزاد ہوگیا ذرائع کے مطابق حاکم علی کو صحت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں انتقال کرگیا ۔ دوسرے واقعے میں دریائے ستلج سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جس کی محمدفاروق کے نام سے ہوئی جو کنگن پور کا رہائشی تھا ۔ اہل خانہ نے عدیل نامی شخص پر شک کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے ۔ نواحی چک چار ون آر میں ریحا ن نامی پینتیس سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ اسی طرح اوکاڑہ کے نواحی گاؤں چھتیس ٹوایل میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی فلائنگ کوچ سے ٹکر کے نتیجے میں موقع پر جا ں بحق ہوگئے ۔ غازی آباد کا رہائشی علی رضا ولد مقصود اپنی چھ سالہ بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ فلائنگ کوچ نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے تھانہ شاہبھور نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔
