دیپالپور،دوحادثات میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد زخمی،ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا،دو کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر تیزرفتار کوچ کے موٹرسائیکل کیساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دیپالپور کے نواحی گاؤں حاکم سدھارکی کے رہائسی دو سگے بھائی کاشف وٹو اور سہیل وٹو زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹڑہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ دوسرے حادثے میں دیپالپور بس سٹینڈ کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.تیسرا خوفناک حادثہ اختر آباد میں ہوا جہاں کار اور کرین میں تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹا اور ڈرائیور جان کی بازی ہار گئے۔اس حادثے میں دوافراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا.
