one woman 2 boys killed in okara 817

اوکاڑہ،مختلف واقعات میں شوہرکےہاتھوں معذوربیوی قتل،دو بچےجاں بحق

آج صبح گیمبر سٹی میں چارسالہ بچہ کھیلتے ہوئے اپنے گھر کے قریب ریلوے ٹریک پر آگیا جہاں پر لاہور سے کراچی جانیوالی جناح ایکسپریس کی زد میں آکر وہ جاں بحق ہوگیا اس کے بعد اوکاڑہ کے ہی علاقے نول پلاٹ میں تین سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا۔جبکہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے فتیانہ میں چن سنیارا نامی شوہر نے چھری کے وار کرکے دونوں ٹانگوں سے معذور بیوی کو قتل کردیا ۔مقتولہ رضیہ دو بچوں کی ماں تھی۔ علاوہ ازیں موضع مسن کے میں نوجوان نے سپرے پی لیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں