dc okara dr irshad ahmd meeting 467

اوکاڑہ،مزدوروں کے حقوق کا تحفظ تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹرارشاد احمد

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے مزدور ملک کی صنعتی ترقی میں بنیاد فراہم کرتے ہیں اور اپنی محنت سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کر دیتے ہیں اور ان کے خاندانوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سوشل سیکیورٹی کارڈز بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں صدر بار ایسویسی ایشن راؤ عباس عدیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شفقت منیر،ڈی او ایلیمنٹری ڈاکٹر خادم حسین ،بھٹہ ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سلمان اظہر ،این جی اوز کے نمائندوں ،لیبر یونین کے نمائندہ حاجی محمد اکرم سمیت تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں جبری مشقت کی کوئی شکایت نہ ہے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران موثر اقدامات کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں اور دیگر صنعتی اداروں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک بھٹہ مزدوروں کے سکول جانیو الے بچوں کو ایک ہزار23خدمت کارڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ 733خدمت کارڈز بننے کے مراحل میں ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی کارڈز بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور آئندہ اجلاس میں ضلع ساہیوال اور ضلع پاکپتن میں سیکیورٹی کارڈز بننے کے اعداد و شمار پیش کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں