اوکاڑہ ،وینکے تارڑ ضلع حافظ آباد کا رہائشی شوکت علی اپنے رشتہ داروں کو ملنے تاندلیانوالہ آیا تھا آج صبح وہ واپس گھر جانے کے لئے اوکاڑہ بائی پاس پر بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نامعلوم کارسوار آئے اور اسلحہ کے زور پر اسے کار میں بیٹھا کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے اور گن پوائنٹ پر اس سے ہزار وں روپے نقدی اور ATMکارڈ چھین کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے
