فلک شیر ولد محمد بخشایا قوم ارائیں سکنہ42/4-Lنے درخواست دی کہ شب درمیانی13/14.2.18کو 12 بجے رات سائل اپنے اہل خانہ گھرمیں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک10/12 کس نامعلوم ملزمان مسلح اسلحہ آتشیں گھرمیں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زورپر نقدی5,80,000/-روپے ۔ طلائی زیورات10تولہ مالیتی5لاکھ روپے۔ چاندی40تولہ مالیتی50,000/-روپے اور پسٹل30 بور لائسنسی مالیتی10,000/-روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔
