live stock okara news 535

اوکاڑہ،مسلم لیگ ن موجودہ حالات کا مقابلہ سیاسی اندازمیں کرے گی،چوہدری فیاض ظفر

اوکاڑہ،مسلم لیگ (ن )کے راہنما چوہدری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) موجودہ حالات کا مقابلہ سیاسی انداز میں کرے گی، کارکن بھی صبر اور استقامت کا مظاہرہ کریں ہمیں ایسا راستہ اختیار کرنا ہے جس سے ترقی اور خوشحالی کے عمل کو بریک نہ لگے مخالفین سن لیں جب تک عوامی طاقت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے نواز شریف کے نظریئے اور فلسفے کو شکست نہیں دی جاسکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا چوہدری فیاض ظفر نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی استحکام اور سیاستدانوں کو عزت نہیں دی جاتی وہ ملک ترقی کی منزل تک نہیں پہنچ سکتا موجودہ حکومت نے ترقی و خوشحالی کی اس قدر جدو جہد کی جو ماضی کے 70پر بھی بھاری ن لیگ نے انتھک محنت جدو جہد سے اقوام عالم میں ملک و قوم کا وقار بڑھایا آج جو لوگ نواز شریف کی نااہلی پر خوشیاں منا رہے ہیں آئندہ انتخابات کے نتائج دیکھ کر آنسو بہائیں گے مسلم لیگ(ن) ہر دور میں اس کے خلاف سازشیں ہوئیں مگر تین دفعہ اقتدار میں آنے کے باوجود انتقامی سیاست کو پس و پشت ڈال خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا جاتا رہا عوامی خدمت کا صلہ عوام ہی دیں گے انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں کا رکنوں کا جذبہ اور اتحاد ہی نواز شریف کی کامیابی کا مظہر ہے کارکن گلی گلی پھیل کر ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کا پرچار کریں پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے تو ن لیگ کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں