اوکاڑہ( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر جنگلات پنجاب میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں پھوٹ ڈالنے والوں کے خواب چکنا چور ہوچکے ہیں جب بھی ووٹ ڈالے جائیں گے بکس سے شیر ہی برآمد ہوں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر پریس کلب شیخ شہباز شاہین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹ کے وائس چیئرمین غلام نبی ملک بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیاگیا اور امید وابستہ کر لی گئی کہ اب مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی لیکن یہ خواب عوام نے چکنا چور کر دیا عوام کو جب بھی ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا تو بیلٹ بکس سے شیر ہی برآمد ہوگا ، انہوں نے کہاکہ عوام کو اس امرکا بخوبی احساس ہوچکا ہے کہ ان کی بہتری کے لئے میاں نواز شریف ہی کام کرتے ہیں جنہوں نے لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیا ہے اور آج ملک کے طول و عرض میں لوڈ شیڈنگ کے بارے عوام کا اطمینان ہی مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے ۔
