riazul haq juj news 840

اوکاڑہ،مسلم لیگ ن کے رہنما ریاض الحق جج نے NA 142 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے.

اوکاڑہ,پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے اوکاڑہ کے حلقہ142کے لیے ایم این اے کی سیٹ پر مسلم لیگ(ن) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کروا دئیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل وہ اپنی رہائش گاہ سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں نکلے ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ضلع کچہری پہنچی جہاں ریاض الحق جج نے اپنی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی طاقت کے بل بوتے اور اپنی سابقہ کار کردگی کی بدولت تاریخی کامیابی سمیٹیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا الیکشن انشاللہ ون وے ہے ریاض الحق جج نے کہا کہ حلقہ کی ہر برادری ہماری سپورٹ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاللہ دوبارہ منتخب ہو کر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ریاض الحق جج نے کہا کہ ماضی کا بڑا منصوبہ چوک دیپالپور فلائی اوور الحمداللہ مکمل ہو چکا ہے جو کہ ہمارے وعدے کی تکمیل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں