اوکاڑہ( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہاکہ جرائم کے قلع قمع کے لیے پولیس اپنا فرض ادا کرتی رہے گی عوام اور میڈیا کے نمائندے پولیس کی ٓآنکھ اور بازو بنیں پولیس نے حالیہ خطرنا ک ڈکیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے گرفتار کیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے اے ایس آئی محمد یٰسین اور پی کیوآر مقبول احمد کو دلیرانہ پولیس مقابلہ پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانون سے کوئی فرد بالا تر نہیں ہو سکتا ضلع بھر میں نہ تو کئی نوگوا یریا ہے اور نہ بننے دیا جائے گا قانون کی رٹ ہر صورت بر قرار رکھی جائے گی جرم کرنے والا خواہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو قانون سے طاقتور نہیں ہو سکتا مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ضلعی پولیس کی ا ولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہا انہوں نے تھانہ گوگیر ہ کی حدود میں لگائی جانیو الی کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی محمد ضیاء الحق صدر سرکل کے پولیس افسران اور ملازمین اور علاقہ کے معززین بھی موجود تھے ڈی پی او اوکاڑہ نے تھانہ گوگیرہ کی جانب سے ڈکیت گینگ سے برآمد ہونیوالی رقم کو ان کے مالکان کے حوالے کرتے ہوئے ایس ایچ او کو شاباش دی اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کیے ۔
