راؤ بابر وکیل پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوکاڑہ کے صدر مقرر کردئیے گئے ۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے قائدین قائد میاں محمد نواز شریف صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف بلخصوص محترم حمزہ شہباز محترمہ مریم نواز شریف اور کیپٹن ر محمد صفدر اعوان مرکزی صدر یوتھ ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور پارٹی کی ایک اہم زمہ داری سونپی میں انشاءاللّٰہ پہلے بھی دل و جان سے پارٹی کی خدمت کر رہا تھا اب بھی انشاءاللّٰہ اپنی زمہ داری بڑے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت راؤ محمد سعد اجمل خاں،راؤ محمد اجمل خاں،میاں نورالاامین وٹو،میاں معین احمد خاں وٹو،چوہدری افتخار حسین چھچھر،راؤ محمد فہد اجمل خاں اور میاں قیصر شہزاد موہل کا بھی شکریہ ادا کیا۔
