arzuay madina ceo saeed passed away 702

اوکاڑہ،معروف مذہبی،سماجی اور کاروباری شخصیت حاجی سعید احمد انتقال کرگئے

تحریر:قاسم علی۔۔۔
یہ آج سے تین سال پہلے کی بات ہے جب ایک کینسر کے مریض محمداجمل کے علاج کیلئے میں نے ایک کیمپین سوشل میڈیا پر چلائی چونکہ میں نے اس سلسلے میں رابطہ نمبر براہ راست اجمل کا دیا ہوا تھا ایک دن اجمل کا بھائی میرے پاس آیا کہ اوکاڑہ سے کسی صاحب کی کال آئی ہے کہ مجھے ملو تو آپ ہمارے ساتھ چلیں۔ہم دئیے گئے ایڈریس پر پہنچے تو یہ آرزوئے مدینہ ٹوراینڈٹریولز کا دفتر تھا جہاں پر باریش اور نورانی شخصیت حاجی سعید احمد وجود تھے اور باوجود اس کے کہ ہم ان کے پاس ایک غرض مند کی حیثیت سے گئے تھے انہوں نے ہمارا انتہائی تپاک سے استقبال کیا اور خوب تواضع کی۔اس کے بعد ہم نے اپنا مدعا بیان کیا تو انہوں نے انتہائی عاجزی کیساتھ سب سے پہلے تو اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس ذات نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں کسی کے کام آسکوں اس کے بعد انہوں نے مجھے شاباش دی کہ آپ ایسے مستحق لوگوں کی آواز بنے پھر انہوں نےآفر دی کہ اجمل کا اعلاج جس مرضی ہسپتال میں کروانا چاہیں میں اس کےتمام اخراجات ادا کروں گا۔اور پھرانہوں نے یہ کر بھی دکھایا اجمل کو انمول ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس کے علاج کے تمام بل حاجی صاحب نے ادا کئے۔جب اجمل گھر آیا تو ہم شکریہ ادا کرنے ان کے پاس گئے اور جاتے ہوئے کچھ مٹھائی وغیرہ بھی ساتھ لے گئے تو حاجی صاحب نے اس پر ناراضی کا اطہار کیا اور یہ بھی کہا کہ صاحب مال کے پاس ضرورت مند کا آجانا اللہ کی خاص عطا ہوتی ہے۔میں نے آپ پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ تو اللہ نے مجھ پر احسان کیا کہ مجھے آپ کی مدد کا وسیلہ بنایا۔یہ تو محض ایک واقعہ تھا مجھے معلوم ہوا کہ وہ اس طرح کے کارخیر ہمیشہ ہی سرنجام دیتے رہتے تھے اور اس کیلئے چند دوستوں نے مل کر ایک فنڈ قائم کررکھا تھا.بہرحال اس کے بعد میری کبھی ان سے ملاقات تو نہ ہوئی مگر ان کے جذبے اور بے لوث انسانیت کی خدمت سے میں بہت متاثر ہوا۔اکتیس مارچ کو یہ دردِ دل رکھنے والا عظیم انسان دنیا سے چلا گیا اللہ اس صاحب خیر اور انسان دوست بندے کی مغفرت فرمائے اور ان کی قبر کو نور سے بھر دے۔آپ سے بھی حاجی صاحب کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں