no health facilities in punjab hospitals 524

اوکاڑہ،معروف مسلم لیگی رہنما سرکاری ہسپتالوں میں کرپشن پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑا

اوکاڑہ ،حکومت پنجاب کی ہیلتھ پالیس پر مخالفین کی تنقید تو ہوتی ہی رہتی اب اس میں مسلم لیگی رہنماؤں کی آوازیں بھی شامل ہونے لگی ہیں انہی آوازوں میں ایک آواز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء چیر مین یونین کونسل میاں فخر حیات وٹو کی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہو چکا ہے مبینہ طور پر سب اسٹینڈرز ادویات اور سامان خرید کیا جا رہا ہے کرپشن مافیا نے محکمہ ہیلتھ کو مکمل یر غمال بناتے ہوئے لوٹ مار کی انتہاء کر دی ہے وزیرا علیٰ پنجاب نے اگر اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں ہیلتھ میں کرپٹ مافیا کا محاسبہ نہ کیا تو حالات مزید ابتر ہو جائیں گے جس کا براہ راست اثر آئندہ جنرل انتخابات پر پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سنٹر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں فخر حیات وٹو نے کہا کہ اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتالوں میں لوٹ مار کی انتہا ہو چکی ہے سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں گارڈز تو بھرتی کر لیے گئے ہیں لیکن جن ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سیٹیں خالی تھیں ان پر بھرتیاں نہیں کی جا رہی انہوں نے کہا کہ پہلے نظام میں ڈپٹی کمشنر کے پاس چیک اینڈ بیلنس تھا لیکن نئے نظام میں ایم ایس کو پاور فل بنا کرا ختیارات تقویض کیے گئے ہیں جس سے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے مطابق ضلعی سطح پر بنائی جانے والی ہیلتھ کمیٹیوں کو بیورو کریسی نے فعال ہی نہیں ہو نے دیا انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو چاہیے کے فوری طور پر اس حساس نوعیت کے معاملہ کی انکوئری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ریفارمز میں بہتری لائی جائے انہوں نے چیر مین نیب سے بھی مطالبہ کیا کے آشیانہ ہاؤسنگ ا سکیم کی طرح محکمہ ہیلتھ میں کی جانے والی بڑے پیمانے پر لوٹ مار کا بھی نوٹس لیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں