اوکاڑہ،تاوان نہ ملنے پر قتل ہونے والے 12 سالہ معصوم بلال اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جنازے میں ہزاروں افراد شریک تھے اورہر آنکھ اشکبار ہونے کیساتھ ساتھ سراپا احتجاج بھی تھی جن پر جلد از جلد انصاف کیلئے نعرے درج تھےورثاء کا کہنا تھا کہ ووٹ مانگنے کیلئے تو سب آجاتے ہیں مگر ہماری اشک شوئی کیلئے کوئی نہیں آیا۔ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے جبکہ جنازے میں شریک ہزاروں افراد بھی ملزمان کی جلد اور سرعام پھانسی کا مطالبہ کرتے نظر آئے.
