اوکاڑہ(بیورورپورٹ)موٹر سائیکل کیوں ٹکرائی معمولی تلخ کلامی پر تین افراد کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق نوجوان کی ہلاکت پر ورثا کا تھانے کے سامنے احتجاج پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے بتایا جاتا ہے کہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ احمد ٹاؤن کا رہائشی یوسف مسیح موٹر سائیکل پر سوار شہر سے گھر کی جانب آ رہا تھا کہ اچانک اس کی موٹر سائیکل حمید نامی شخص کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اس دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد حمید نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ یوسف مسیح کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے یوسف مسیح دم توڑ گیا پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر یوسف کے عزیز و اقارب نے تھانے کے باہر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق جاں بحق یوسف مسیح کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اصل صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آ ئے گی مقدمہ کے اندارج کے بعد احتجاج کرنے والے پر امن منتشر ہو گئے ۔
