okara boys college k samne se khatoon manshiat frosh arrest 788

اوکاڑہ،مقامی کالج کے سامنے سے منشیات فروش خاتون گرفتار

اوکاڑہ،ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قلب سجاد نے منشیات کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران نسرین عرف گھگھنی کوگرفتار کر لیا جومقامی کالج کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں جو افسران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس امجد جاوید سلیمی کے وژن کے مطابق تعلیمی اداروں سے منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے سرگرم عمل ہیں وہ ہمارے لیے انتہائی محترم اور قابل فخر ہیں ضلع اوکاڑہ کی پولیس فورس اس حوالہ سے ایک لمحہ کے لیے بھی لاپرواہی ، کوتاہی یا غفلت کا ارتکاب نہیں کرے گی مجھے فخر ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے پولیس افسران و ملازمین تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمہ کے لیے24گھنٹے سر گرم عمل ہیں جسکی وجہ سے منشیات کے خاتمہ کے حوالے سے ضلع اوکاڑہ کی پوزیشن پنجاب بھر میں اول ہے انہوں نے کہا کہ ہم میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا منشیات فروش چند ٹکو ں کی خاطر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں ہم پاکستان کے آنے والے مستقبل کو تباہ نہیں ہونے دیں گے جب کہ منشیات کے حوالہ سے کوتاہی یا سستی کا ارتکاب کرنے والے افسران خو د کو پولیس فورس سے فارغ سمجھے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ایس ایچ او اے ڈویژن قلب سجاد اور انکی ٹیم کو کامیاب آپر یشن کر نے پرنقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں